• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِ اعظم کا پی آئی اے کی کامیاب بڈنگ پر تشکر کا اظہار، قوم کو مبارکباد

وزیرِاعظم شہباز شریف نے قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی کامیاب بڈنگ کے انعقاد پر تشکر کا اظہار کیا ہے اور قوم کو مبارک باد دی ہے۔

ایک بیان میں وزیرِ اعظم نے کہا ہے کہ قوم سے وعدہ کیا تھا کہ اداروں کی نجکاری کےاقدامات کریں گے، پی آئی اے کی نجکاری کا یہ عمل انتہائی اہم سنگِ میل ہے۔

انہوں نے کہا کہ الحمدللّٰہ بولی کا عمل انتہائی شفاف رہا، معیشت مزید مستحکم کرنے میں اداروں کی نجکاری اہم کردار ادا کرے گی۔

شہباز شریف نے مزید کہاکہ ملکی معیشت پر سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے، تمام ریاستی اداروں کے تعاون سے ملکی معیشت مستحکم ہو رہی ہے۔

اُن کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کی کوششیں لائقِ تحسین ہیں، وزیرِ دفاع خواجہ آصف، مشیرِ نجکاری محمد علی، نجکاری کمیشن اور دیگر متعلقہ افراد نے شاندار کام کیا۔

قومی خبریں سے مزید