• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نبی کریم ؐ کی سیرت طیبہ ہمارے لیے مشعل راہ ہے، صوبائی وزراء

لاہور(خصوصی رپورٹر)وزیر بلدیات پنجاب میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ نبی کریم ؐ کی سیرت طیبہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے ۔ صوبائی وزیر ہاؤسنگ ملک اسد کھوکھر نے کہا کہ آج کا مقدس دن ہمارے لئے تجدید عہد کادن ہے تاکہ اہل اسلام تعلیمات نبوی ؐ سے اپنا رشتہ مزید مضبوط بنا کر اپنے معاشرے ہی نہیں بلکہ اس کرہ ارض کو جنت نظیر بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں ۔ صوبائی وزیر بہبود آبادی پنجاب ہاشم ڈوگر نے کہا ہے کہ نبی پاک کی حیات طیبہ ہمارے لیے مشعل راہ ہے ۔ سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ حضور اکرم کی زندگی ہمارے لئے بہترین مشعل راہ ہے جمشید اقبال چیمہ اور عبدالکریم کلواڑ نے کہاکہ آپ ؐ کا اسوۃ حسنہ نمونہ زندگی اور ہمارے لئے راہ نجات ہے۔
تازہ ترین