• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی پی او آفس میں افسران کا اجلاس، سکیورٹی انتظامات پر غور

ملتان (سٹاف رپورٹر)سی پی او ملتان منیر مسعود مارتھ نے اپنے آفس میں ڈویژنل ایس پیز اور ایس ڈی پی اوز کے ساتھ عید میلادالنبی ﷺ کے سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے میٹنگ کیایس ایس پی آپریشنز ملتان شائستہ ندیم ان کے ہمراہ تھیں ایس پی صدر ڈویژن احمد نواز شاہ، ایس پی کینٹ ڈویژن حسن افضل اور جملہ ایس ڈی پی اوز میٹنگ میں شریک ہوئےسی پی او ملتان منیر مسعود مارتھ نے ہدایت کی کہ عیدمیلاد النبی ﷺ کے حوالے سے سکیورٹی کے بہترین انتظامات کیے جائیں انہوں نے کہا کہ جشن عید میلاد النبیؐ کے موقع پر جلوسوں اور محافل میلاد النبیؐ کی سیکیورٹی کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لائے جائیں گے۔
تازہ ترین