• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرے شوہر شادی شدہ نہیں طلاق یافتہ ہیں، غنیٰ علی

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ غنیٰ علی نے اپنے شوہر سے متعلق پھیلی افواہوں کی تصدیق کر دی ہے۔

غنیٰ علی کی جب سے شادی ہوئی ہے اُنہیں زیادہ تر انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے شوہر سے متعلق تنقید کا سامنا ہی رہتا ہے۔

کبھی اُنہیں شوہر کے موٹاپے پر باتیں سننے کو ملتی ہیں تو کبھی اُنہیں حمل کی تصویریں پوسٹ کرنے پر کڑوے کمنٹس کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

حال ہی میں غنیٰ علی کی جانب سے پوسٹ کی گئی تصویروں پر متعدد کمنٹس میں انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ اُن کے شوہر پہلے سے شادی شدہ ہیں اور ایک بیٹے کے والد بھی ہیں۔

سوشل میڈیا پر اِن افواہوں میں دن بہ دن اضافہ ہوتا چلا جا رہا تھا جس کا غنیٰ علی کی جانب سے اب جواب دیا گیا ہے۔

غنیٰ علی نے گزشتہ اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر سوال جواب کا ایک سیشن رکھا جس میں اُن سے مداحوں کی جانب سے متعدد سوالات پو چھے گئے جبکہ ایک مداح نے یہ بھی پوچھ ڈالا کہ’اُنہیں پتہ چلا ہے کہ آپ کے شوہر شادی شدہ ہیں ، کیا وہ تا حال شادی شدہ ہیں یا طلاق یافتہ ہیں؟‘

جس کا مختصر سا جواب دیتے ہوئے غنیٰ علی نے لکھا کہ ’اُن کے شوہر طلاق یافتہ ہیں۔‘

تازہ ترین