• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غلط فہمی پر گرفتار کراچی کا ٹیکسی ڈرائیور 17 سال بعد گوانتاناموبے سے رہا

لندن (صباح نیوز)برطانوی این جی او کے مطابق غلط فہمی کی بناء پر 17 سال بدنام زمانہ امریکی جیل میں گزارنے والےٹیکسی ڈرائیور احمد ربانی کو رہا کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔ان کو غلط فہمی کی بنا پر 19 سال قبل کراچی سے گرفتار کیا گیا تھا۔

ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں قائم انسانی حقوق کے ادارے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ احمد کو جب کراچی سے گرفتار کیا گیا تو اس کے ٹھیک 2 دن بعد ہی انہیں اس بات کی تصدیق ہوگئی تھی کہ انہوں نے غلط شخص کو گرفتار کیا ہے۔

احمد کو غلط فہمی کی بنا پر پاکستان سے افغانستان منتقل کیا گیا، جہاں مختلف مراکز میں انہیں 545 دنوں تک شدید جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

یہ تمام تر حقائق اور تفصیلات امریکی حکام کی جانب سے سینیٹ میں پیش کی گئی رپورٹ میں بھی دستاویزات کی صورت میں موجود ہیں۔

امریکا کی چھ سیکیورٹی ایجنسیوں نے مشترکہ فیصلے میں ٹیکسی ڈرائیور کو رہا کرنے کا فیصلہ دیا۔ برطانوی ادارے نے احمد ربانی کیلئے قانونی جنگ لڑی۔

تازہ ترین