• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا مقبوضہ بیت المقدس میں قونصل خانہ شاید نہ کھولے، اسرائیلی وزیرخارجہ

کراچی (نیوزڈیسک) اسرائیل کے ڈپٹی وزیرخارجہ نے کہا ہے امریکا شاید مقبوضہ بیت المقدس میں قونصل خانہ نہ کھولے کیونکہ اسرائل نے اس کی مخالفت کی تھی، مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی قونصل خانے کو2018 میں امریکی ایمبیسی کے طابع کردیا گیا تھا جس کی حمائت اسرائل نے کی تھی۔ یہ اقدام سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اٹھایا تھا جس کی فلسطینیوں نے مذمت کی تھی۔امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ اینٹونی بلنکن نے اس ماہ کہا تھا کہ واشنگٹن کا منصوبہ ہے کہ وہ فلسطینیوں سے تعلقات ٹھیک کرنے کے لئے امریکی قونصل خانہ کھولنا ضرورت ہے۔

تازہ ترین