• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمن کتابی صنعت کا امن انعام زمبابوے کی ادیبہ کے نام

برلن (جنگ نیوز )جرمنی میں کتابی صنعت کا امسالہ امن انعام اتوار کے روز زمبابوے کی ادیبہ سِتسی دانگاریمبوآ کو دے دیا گیا۔ 62سالہ دانگاریبموآ ایک ناول نگار اور ڈرامہ نویس ہونے کے ساتھ ساتھ فلم میکر بھی ہیں۔ انہیں یہ انعام فرینکفرٹ میں جاری دنیا کے سب سے بڑے کتاب میلے کے دوران دیا گیا۔ اس انعام کے ساتھ انہیں 25ہزار یوروکی نقد رقم بھی دی گئی۔ جیوری کے مطابق دانگاریمبوآ نہ صرف اپنے ملک زمبابوے کے اہم ترین ادیبوں اور فنکاروں میں سے ایک ہیں بلکہ ان کا شمار عہد حاضر کے سرکردہ افریقی ادیبوں میں بھی ہوتا ہے۔

تازہ ترین