• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمشنرکا صفائی امور و انسداد ڈینگی کا جائزہ لینے کیلئےمختلف علاقوں کا دورہ

لاہور(خصوصی رپورٹر)کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے صفائی امور و انسداد ڈینگی کا جائزہ لینے کے لئے لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ کمشنر لاہور نے ہربنس پورہ، تاج اسکیم، ہربنس پورہ تا ایئرپورٹ روڈ، حاجی کیمپ کا دورہ کیا۔ کمشنر لاہور نے شالا مار ٹاون کے علاقے میں بھی صفائی و ڈینگی فیلڈ ٹیموں کی کارکردگی کو چیک کیا۔کمشنر لاہور نے ہربنس پورہ روڈ کے ایک طرف پڑے کوڑے کو فوری اٹھوانے کی ہدایات جاری کیں۔
تازہ ترین