امریکا کی سینیٹ خارجہ امور کمیٹی کے سربراہ باب میننڈیز نے امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن پر زور دیا ہے کہ وہ بائیڈن عمران بات چیت ممکن بنائیں۔
نیویارک میں تقریب سےخطاب میں باب میننڈیز نے کہا کہ امریکا پاکستان تعلقات محض فوجی یا سیکیورٹی بنیاد پر نہیں بلکہ اس سے کہیں زیادہ وسیع تر ہونے چاہئیں۔
باب میننڈیز کا مزید کہنا تھا کہ بائیڈن، عمران بات چیت سے تعلقات میں شفافیت بڑھے گی۔