• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک کے معاملات عمران خان نہیںIMF چلا رہا ہے، شاہد خاقان


مسلم لیگ نون کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ملک کے معاملات عمران خان نہیں آئی ایم ایف چلا رہا ہے، ہم تو گھبرا رہے ہیں۔

احتساب عدالت اسلام آباد کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے نون لیگ کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نیب ترمیمی آرڈینس بدنیتی پر مبنی ہے، مقصد چیئرمین نیب کو توسیع دینا تھا۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون کسی ڈیل یا غیر آئینی کام کا حصہ نہیں بنے گی، ہم نیب آرڈیننس کے تحت کوئی ریلیف نہیں مانگیں گے، حکومت نے عجلت میں آرڈیننس کے ذریعے قانون بنایا ہے۔

شاہد خاقان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا بیان نہ سنتا ہوں نہ دیکھتا ہوں، خفیہ ملاقاتوں کی ضرورت نہیں جو بات ہوگی عوام کے سامنے ہوگی، کسی ڈیل، سودے اور غیر آئینی کام کا حصہ نہیں بنیں گے۔

نون لیگی رہنما نے کہا کہ پارٹی قائد میاں محمد نواز شریف علاج کروا کر واپس آئیں گے، ہم کوئی غیر آئینی کام نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ روپے کی قیمت گر رہی ہے، ملک میں مہنگائی بڑھ رہی ہے، روپیہ 15 فیصد گر گیا ہے۔

شاہد خاقان نے کہا کہ بلوچستان میں 2018 میں تبدیلی آئی تھی اب تبدیلی میں تبدیلی آئی ہے۔

تازہ ترین