• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلیک لائیوز میٹرز مہم سے اظہارِ یکجہتی، جنوبی افریقی ٹیم میں تنازع کھڑا ہوگیا

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سپر 12 مرحلے میں ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ سے قبل ہی جنوبی افریقہ کو تنازع کا سامنا کرنا پڑگیا۔ 

جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ کی ہدایت کا انکار کرنے کے بعد وکٹ کیپر بیٹسمین کوئنٹن ڈی کوک میچ سے ہی دستبردار ہوگئے۔ 

اس حوالے سے کرکٹ ساؤتھ افریقہ کا کہنا تھا کہ کوئنٹن ڈی کوک جنوبی افریقی بورڈ کی ہدایات ماننے کو تیار نہ تھے، کرکٹ ساؤتھ افریقہ نے پلیئرز کو نسلی تعصب کیخلاف ایک گھٹنے پر بیٹھنے کو کہا تھا۔

کرکٹ بورڈ کے مطابق کوئنٹن ڈی کوک نے کرکٹ ساؤتھ افریقہ کی بات ماننے سے انکار کردیا۔

آج سے قبل جنوبی افریقی کرکٹرز اپنے اپنے انداز میں نسلی تصب کیخلاف مہم میں کردار ادا کر رہے تھے، تاہم کرکٹ ساؤتھ افریقا نے تمام پلیئرز کو ایک جیسا عمل کرنے کی ہدایت دی تھی۔

کوئنٹن ڈی کوک کیخلاف مزید کارروائی کا فیصلہ منیجر کی رپورٹ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

تازہ ترین