• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رواں سال شاہراہوں اور موٹر ویز پر حادثات میں27فیصد کمی

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام کی حکمت عملی سے نیشنل ہائی ویز اور موٹر وے پولیس کی کارکردگی میں نما یاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی انتھک محنت اور بہترین حکمت عملی ، روڈ سیفٹی آگاہی مہم ، یکساں ، موثر قانون کے نفاذ اور سپیشل پٹرولنگ کی بدولت گزشتہ سال کے نسبت میں رواں سال کے پہلے دس ماہ موٹرویز اور قومی شاہراہوں پر حادثات کی شر ح میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ سپیشل پٹرولنگ اور مؤثر اور یکساں قانون کے نفاذ کے ذریعے موٹرویز اور قومی شاہرات پرتقریباََ 17 ملین ٹریفک وائلیشنز کے خلاف کارروائی کی گئی ۔ رواں سال موٹروے پولیس کی بہترین کاوشوں سے قومی شاہراہوں اور موٹر ویز پر ہونے والے مہلک اور غیر مہلک حادثات میں27فیصد کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ موٹرویز اور ہائی ویز پر مختلف پوائنٹس پر 1.8ملین سے زیادہ گاڑی چلانے والے افراد (روڈ یوزرز) کو روڈ سیفٹی کے بارے میں بریفنگ دی گئی ۔ موٹریزاور ہائی ویز پر 20سے زائد حادثات کا موجب بننے والے بلیک سپاٹس کی نشاندہی کر کے درست کراویا گیا ۔ رواں سال ہیلپ لائن 130پر موصول ہونیوالی تقریباََ 1.9ملین کالرز کو نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے افسران نے فوری طور پر مدد اور راہنمائی فراہم کیں۔
تازہ ترین