• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوری میں ملوث گھریلو ملازم گرفتارلاکھوں کے مسروقہ زیورات، نقدی برآمد

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) روات پولیس نے چوری کی واردات میں ملوث حساس ادارے کے ریٹائرڈ افسر کے گھریلو ملازم کوگرفتار کرکے بھاری مالیت کے طلائی زیورات، ملکی اورغیر ملکی کرنسی برآمد کرلی گئی۔ملزم نے فیملی کی غیر موجود گی میں زیورات اورنقدی غائب کرکے چوری کی واردات کا ڈرامہ رچایا تھا ۔ ملزم احسان اللہ خان نے اپنا جرم چھپانے کے لیے گھر میں لگے سی سی ٹی وی کا ڈی وی آربھی توڑ دیا تھا۔ سی پی اومحمد احسن یونس اور دیگر کی موجودگی میںانچارج چوکی بحریہ قیصر رشید کیانی نے برآمدہ رقم اورزیورات مدعی مقدمہ کے حوالے کیے،برآمد شدہ طلائی زیورات میں 10کڑے،16چوڑیاں،12انگوٹھیاں، قیمتی ڈائمنڈ سیٹ ، 12ہزار 800امریکی ڈالراور 5لاکھ 50ہزار وپے شامل ہیں ،34تولے زیورات اورکرنسی کی مجموعی مالیت 75لاکھ روپے سے زیادہ ہے۔
تازہ ترین