• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جب جنگ مسلط کی جائے گی تو جواب بھی دیں گے: ایران کا دوٹوک مؤقف

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

ایران نے امریکا کی جانب سے جنگ کے خاتمے کی تجویز مسترد کیے جانے کے بعد سخت ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔

ایک بیان میں ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ جب بھی ہمیں لڑنے پر مجبور کیا جائے گا، ہم لڑیں گے، سفارت کاری کا راستہ کھلا ہے تو تہران اس موقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے تیار ہے، جب بھی سفارت کاری کی گنجائش ہو گی، ہم اس موقع کو استعمال کریں گے۔

اسماعیل بقائی نے کہا کہ سفارت کاری کے بھی اپنے اصول ہوتے ہیں اور ایران ہر فیصلہ اپنے قومی مفادات کو سامنے رکھ کر کرے گا۔

ایرانی ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکا اب بھی غیر معقول مطالبات پر قائم ہے، جبکہ ایران کی جانب سے اتوار کو پاکستان کے ذریعے بھیجا گیا جواب ہرگز حد سے تجاوز کرنے والا نہیں تھا۔

اسماعیل بقائی نے خبردار کیا کہ امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے تہران کے مؤقف کو مسترد کیے جانے کے بعد خطے کا امن اور استحکام مزید متاثر ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتِ حال نے پورے خطے کی سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا ہے، جبکہ ایران اپنے عوام کے مفادات کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید