• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی ٹی سیکٹر کا فروغ وزیراعظم کی اولین ترجیحات میں شامل

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیراعظم شہباز شریف نے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) سیکٹر کے فروغ کو اولین ترجیحات میں شامل قرار دیدیا۔

وزارت آئی ٹی اور ٹیلی کام کے جائزہ اجلاس کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں آئی ٹی سیکٹر کا فروغ اور آئی ٹی برآمدات میں اضافہ اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ٹی سیکٹرمیں شہری اور دیہی علاقوں کے درمیان فرق کم کرنے کےلیے صوبائی اورضلعی سطح پر حکومتوں کا تعاون حاصل کیا جائے۔

قومی خبریں سے مزید