• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: کال سینٹر پر چھاپے کے 5 ملزمان کا مزید دو روزہ ریمانڈ

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں کال سینٹر پر چھاپے کے 5 ملزمان کو مزید دو دن کے ریمانڈ پر این سی سی آئی اے کے حوالے کردیا گیا۔ 

عدالت نے ڈبہ کال سینٹر سے گرفتار ملزمان کے 21 ساتھی جیل بھیج دیے۔

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے کال سینٹر سے 41 ملزمان کو گرفتار کیا، 26 ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ جن کا 2 دن کا ریمانڈ لیا گیا تھا۔

26 ملزمان کو آج پھر عدالت میں پیش کیا گیا۔ این سی سی آئی اے افسر نے 5 ملزمان کے ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔

قومی خبریں سے مزید