• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج جب انسان مشینی دور میں زندگی گزار رہا ہے، جہاں اس کے رہن سہن سے لے کر بول چال تک سب کچھ بدل چکا ہے۔ ہر کام میں وقت کی بچت کرنے کی کوشش کی جاتی ہے، ہر چیز تیار شدہ دست یاب ہے، یہاں تک کہ پکوان بھی تیار شدہ مل جاتے ہیں مگر جو بات اور ذائقہ گھر کے کھانوں کی ہے وہ بازار کے تیار شدہ کھانوں میں بھلا کہاں؟ وادیٔ مہران اپنی قدیم تہذیب اور ثقافت کے باعث جانی جاتی ہے، اس کے پکوان بھی ذوق و شوق سے کھائے جاتے ہیں۔ ’’دسترخوان ‘‘پر آپ سندھی پکوان کی تراکیب ملاحظہ کریں اورانہیں پکا کر خود بھی کھائیں ، دوسروں کو بھی کھلائیں۔اس ہفتے ’’سندھی اسٹو‘‘ پکائیں گے۔

سندھی اسٹو

اجزاء: گوشت ایک کلو، پیاز موٹی کٹی ہوئی چھ عدد، نمک حسب ذائقہ، ثابت لال مرچ، دس عدد، ثابت گرم مسالہ ، دو کھانے کے چمچے ، ادرک و لہسن موٹا کٹا ہوا، آدھا کپ، دہی ایک پائو، گھی ،دو کپ۔تمام مسالوں کو دو حصوں میں تقسیم کرلیں۔

ترکیب: گوشت کو دیگچی میں ڈال کر ، ایک ، ایک کپ گھی ، دہی اور پیاز اور تقسیم شدہ مسالے ڈال کر دو کپ پانی شامل کریں اور گوشت گلنے تک پکنے کے لیے رکھ دیں ، جب گوشت گل جائے، تو اس میں بچا ہوا مسالہ، ایک کپ دہی شامل کرکےاچھی طرح بھونیں ، جب گھی اوپر آنے لگے تو چولہا بند کردیں۔ سندھی اسٹو تیار ہے، گرما گرم چپاتی کے ساتھ ، اسٹو کا مزا دو بالا ہو جائے گا۔

(پھول جعفری ،ماتلی )

تازہ ترین