• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غنیٰ علی نے شادی شدہ مرد ہی سے شادی کیوں کی؟

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ غنیٰ علی نے اپنے شوہر کے پہلے سے شادی شدہ ہونے کی تصدیق کے بعد اب اُن سے شادی کرنے کی وجہ بھی بتا دی ہے۔

غنیٰ علی انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے  شادی کے بعد سے شوہر سے متعلق تنقید کے نشانے پر ہیں۔

غنیٰ علی کے شوہر کو انٹرنیٹ صارفین کبھی موٹا ہونے پر باتیں سناتے ہیں تو کبھی غنیٰ علی کو حمل کی تصویریں پوسٹ کرنے پر کڑوے کمنٹس پڑھنے کو ملتے ہیں۔

حال ہی میں غنیٰ علی کی جانب سے پوسٹ کی گئی تصویروں پر متعدد کمنٹس میں انٹرنیٹ صارفین نے دعویٰ کیا تھا کہ  غنیٰ علی کے شوہر پہلے سے شادی شدہ ہیں اور ایک بیٹے کے والد بھی ہیں۔

جس کی غنیٰ علی نے تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ اُن کے شوہر شادی شدہ نہیں بلکہ طلاق یافتہ ہیں۔

غنیٰ علی نے گزشتہ دنوں اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر سوال جواب کا ایک سیشن رکھا جس میں اُن سے مداحوں کی جانب سے اس بار پوچھا گیا کہ ’غنیٰ علی نے ایک شادی شدہ مرد ہی سے شادی کیوں کی؟‘

جس کا جواب دیتے ہوئے غنیٰ علی کا کہنا تھا کہ یہ اُن کی قسمت میں لکھا تھا اور اُنہیں اس فیصلے پر کوئی پچھتاوا نہیں ہے، اُن کے شوہر بہت اچھے انسان ہیں۔

تازہ ترین