• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عروج فاطمہ قتل کیس میں ملوث ملزمان ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

ملتان(سٹاف رپورٹر) ملتان میں 7 سالہ عروج فاطمہ کے اغواء اور قتل کے مقدمہ میں گرفتار تین بیٹے ،ماں، بیٹی ، بہو اور داماد کو عدالت میں پیش کردیا گیا، عدالت نے ملزمان کو مزید تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس تھانہ شاہ شمس کے حوالے کر دیا۔ ملزمان میں مہر النساء، حارث، حسن ، حسین عائشہ ، ہمنہ، اور دانیال شامل ہیں ۔ملزمان کو نوکرانی کی ضرورت تھی جنہوں نے بچی کو اغوا کیا ۔اغواء کا مقدمہ درج ہونے پر ملزمان نے بچی کو نشہ آور ادویات کھلا کر گلا دبا کر قتل کر دیا ۔بچی کو قتل کر کے لاش تھانہ سیتل ماڑی کے علاقہ میں کھیتوں میں پھینک دی ۔
تازہ ترین