• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ کے بادشاہ چارلس اپریل میں امریکہ کا سرکاری دورہ کریں گے

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم اور ان کی اہلیہ اپریل 2026 میں امریکہ کا سرکاری دورہ کریں گے۔ یہ دورہ امریکی آزادی کی 250ویں سالگرہ کے موقع پر طویل منصوبہ بندی کے بعد کیا جا رہا ہے اور اس کے بعد وہ برمودا کا بھی دورہ کریں گے۔

بکنگھم پیلس کے مطابق دورہ تاریخی تعلقات اور موجودہ دو طرفہ تعلقات کو اُجاگر کرنے کے لیے ہوگا۔

یہ دورہ برطانیہ کے بادشاہ کا امریکہ کا پہلا سرکاری دورہ ہوگا، جو ملکہ ایلزبتھ دوم کے 2007 کے دورے کے بعد ہو رہا ہے۔

بادشاہ چارلس کا دورہ 27 اپریل سے شروع ہوگا اور اگلے دن وائٹ ہاؤس میں سرکاری عشائیہ بھی ہوگا۔

اس دورے کا مقصد امریکہ اور برطانیہ کے تعلقات میں بالخصوص موجودہ کشیدہ سیاسی ماحول کے پیش نظر بہتری لانا ہے۔ 

بین الاقوامی خبریں سے مزید
برطانیہ و یورپ سے مزید