• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مایا علی سفر کے دوران والد کی تصویر اپنے پاس کیوں رکھتی ہیں ؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مایا علی نے سوشل میڈیا پر اپنے مرحوم والد کے لیے ایک جذباتی پیغام شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ جب بھی بیرون ملک سفر پر جاتی ہیں تو اپنے پاس والد کی تصویر لازمی رکھتی ہیں۔

مایا علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پرایک تصویر شیئر کی ہے، تصویر میں ان کے پاسپورٹ کے ساتھ ان کے والد کی ایک تصویر نظر آرہی ہے۔


انہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ’ ہر ایک کے لیےزندگی کے راستے مختلف ہوتے ہیں کچھ راستے بہت مشکل اور کچھ کم مشکل ہوتے ہیں ۔‘

انہوں نے تصویر کے بارے میں بتاتے ہوئے لکھا کہ ’وہ یہ تصویر ہر وقت اپنے ساتھ رکھتی ہیں خاص طور پر جب وہ بیرون ملک جاتی ہیں۔‘

انہوں نے مزید بتایا کہ ’ ان کا پاسپورٹ کے ساتھ ایک خاص رشتہ ہے۔‘

اداکارہ نے لکھا کہ ’ شاید اس لیے کہ جب انہیں اپنے والد کے بارے میں معلوم ہوا تو میں پاکستان میں نہیں تھی اور اس وقت سےملک سے باہر جاتے وقت وہ ہمیشہ خوف محسوس کرتی ہیں ۔‘

انہوں نے اپنے والد کے بارے میں لکھا کہ ’وہ جانتی ہیں کہ ان کے والد انہیں دیکھ رہے ہوں گے اور جانتے ہیں کہ وہ اپنے والدکے بغیر کیسا محسوس کرتی ہیں۔‘

انہوں نے مزید لکھا کہ ’ لوگ ہمیں چھوڑ دیتے ہیں اور ہماری زندگی چلتی ہے لیکن وہ ہمارے دل میں جانے والوں کا ایک خاص مقام ہوتا ہے۔ ‘

اداکارہ نے اپنے والد کو یاد کرتے ہوئے لکھا کہ ’انہیں ان کے والد کی یاد ہمیشہ آئے گی اورکبھی کبھی انہیں لگتا ہے کہ وہ ان کے گلے لگ کران  کے کندھے پر سر رکھ کر رہی ہیں۔‘

اداکارہ نے اپنے مداحوں سے درخواست کرتے ہوئے لکھا کہ ’ اپنے والدین اوراپنے پیاروں کو وقت دیں کیونکہ جب وہ چلے جاتے ہیں تو صرف یادیں رہ جاتی ہیں۔‘

تازہ ترین