پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مایا علی کو اپنے بھائی کی شادی کے موقع پر مرحوم والد کی یاد آگئی اور وہ آبدیدہ ہو گئیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر انہوں نے بھائی کی شادی کے پر سرخ رنگ کا لہنگا زیب تن کئے ایک تصویر کے ساتھ تفصیلی کیپشن بھی شیئر کیا جس میں والد کے لیے جذباتی نوٹ لکھا۔
مایا علی نے اپنے والد کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’شادی کے موقع پر تمام لوگ ایک جگہ جمع ہوتے ہیں، ہر کوئی آپ کے پاس ہوتا ہے لیکن میں نے آپ کو ہر جگہ ڈھونڈا آپ کہیں نہیں تھے۔‘
پیغام کے آخر میں انہوں نے اپنے والد کے لیے مغفرت کی دعا کی اور ساتھ ہی والدہ کے لیے بھی پیار کا اظہار کیا۔
یاد رہے کہ مایا علی کے والد کا 2016 میں انتقال ہوا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ مایا علی کے بھائی کی شادی ہوئی جس کی تقریبات کی تصویریں اور ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر خوب پزیرائی ملی تھی۔
افنان قریشی کی شادی کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچانے کی بڑی وجہ ان کی بہن مایا علی کا رقص اور شادی پہ اپنایا گیا منفرد اور دلکش انداز تھا۔