• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ کےسابق چیف جسٹس خواجہ محمد شریف انتقال کرگئے

لاہور( وقائع نگارخصوصی)سابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ خواجہ محمد شریف طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے،وہ نجی اسپتال میں زیر علاج رہے ،جسٹس خواجہ محمد شریف 14 اپریل 2009 سے 8 دسمبر2010تک لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس رہے، وہ9دسمبر 1948کو لاہور میں پیدا ہوئے، انہوں نے قانون کی سات کتابیں لکھیں، وہ 1983، 1987اور1991میں غیر جماعتی بنیادوں پر منعقد ہونے والے انتخابات میں تین بار میونسپل کارپوریشن کے ممبر منتخب ہوئے، وہ 1989 اور 1991 میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن، لاہور کے دو بار صدر منتخب ہوئے، وہ سارک چارٹر پر دستخط کرنے والوں میں سے ایک تھے، مئی 1998 میں لاہور ہائی کورٹ لاہور کے جج کے عہدے پر فائز ہوئے،وہ چیئرمین زکوٰۃ و عشر کونسل پنجاب رہے، مختلف ممالک کے سفر سے متعلق پانچ کتابوں کے مصنف بھی تھے۔انہیں 3 نومبر 2007ء کو پی سی او کے تحت حلف نہ اٹھانے کی پاداش میں عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔

تازہ ترین