• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہید ایرانی کمانڈروں کی تہران میں نماز جنازہ، ہزاروں افراد شریک

فوٹو: رائٹرز
فوٹو: رائٹرز 

ایران پر اسرائیلی اور امریکی حملوں میں شہید ہونے والے کمانڈرز کی تہران کے انقلاب اسکوائر پر نماز جنازہ ادا کردی گئی، جس میں ہزاروں افراد شریک ہوئے۔

ایرانیوں نے امریکا اور اسرائیل کے خلاف نعرے لگائے۔

28 فروری کو ہونے والے  اسرائیلی اور امریکی حملوں میں ایرانی فوج کے چیف آف اسٹاف جنرل عبدالرحیم موسوی، رئیر ایڈمرل علی شمخانی، پاسداران انقلاب کے کمانڈر انچیف میجر جنرل محمد پاک پور شہید ہوگئے تھے۔

دوسری جانب ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے زخمی ہونے کی رپورٹس کے بعد حکومت نے تصدیق کی ہے کہ وہ بالکل محفوظ ہیں۔

ایرانی صدر مسعود پزیکشیان کے صاحبزادے اور حکومتی مشیر یوسف پزیکشیان نے کہا ہے کہ مجتبیٰ خامنہ ای خیریت سے ہیں۔

انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا کہ جب مجھے مجتبیٰ خامنہ ای کے زخمی ہونے کی خبر ملی تو میں نے باخبر افراد سے رابطہ کیا، جنہوں نے تصدیق کی کہ خدا کا شکر ہے وہ بالکل محفوظ اور خیریت سے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید