اسرائيل نے بیروت کے وسطی علاقے میں رہائشی عمارت پر حملہ کرکے کئی فلور تباہ کردیے، جنوبی لبنان کے 2 شہروں میں بھی حملے کیے گئے، حالیہ حملوں میں 19 افراد شہید ہوگئے۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ فضائی حملوں میں حزب اللہ کے کمانڈ سینٹرز اور اسلحہ گوداموں کو نشانہ بنایا گیا، جنوبی اور مشرقی لبنان میں مزید حملوں میں کم از کم 19 افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوئے۔
اب تک اسرائیلی حملوں میں 570 سے زائد افراد شہید اور تقریباً 8 لاکھ افراد بے گھر ہو چکے ہیں، ایک ہی دن میں 1 لاکھ لوگوں نے انخلا کیا، مرنے والوں میں 439 مرد، 45 خواتین، 86 بچے اور 14 طبی عملے کے افراد شامل ہیں۔
زمینی اور فضائی لڑائی میں حزب اللہ نے بھی اسرائیل پر راکٹ اور ڈرون حملے جاری رکھے ہیں، گولان پہاڑیوں میں ایک ڈرون کو اسرائیلی دفاعی نظام نے تباہ کیا۔