• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمد رضوان نے کرس گیل کا ریکارڈ بھی توڑ دیا


پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے کرس گیل کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔

ٹی 20 ورلڈکپ 2021 میں محمد رضوان اور بابراعظم کی جوڑی اپنی پرفارمنس کی بنیاد پر ہر میچ میں ریکارڈ اپنے نام کررہی ہے۔

محمد رضوان نے اسکاٹ لینڈ کے خلاف گرین شرٹس کے آخری گروپ میچ میں نیا عالمی ریکارڈ بنادیا۔

پاکستانی اوپنر ایک کیلنڈر ایئر میں سب سے زیادہ ٹی 20 رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں، انہوں نے ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ کرس گیل کا ریکارڈ توڑ دیا۔

کرس گیل نے 2015ء میں ٹی 20 کرکٹ میں مجموعی طور پر 1665 رنز بنائے تھے، محمد رضوان نے اسکاٹ لینڈ کے خلاف اننگز میں 5واں رن بنا کر ویسٹ انڈین لیجنڈ سے ریکارڈ اپنے نام پر منتقل کروالیا۔

تازہ ترین