کرائسٹ چرچ کی مساجد پر حملے کرکے درجنوں نمازیوں کو شہید کرنے والے سفید فام انتہا پسند نے اپنی سزا کے خلاف اپیل پر غور شروع کر دیا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کےمطابق مساجد پر حملے اور درجنوں مسلمانوں کے قتل کےجرم میں عمرقید کی سزا پانے والا سفید فام انتہا پسند برینٹن ٹیرنٹ یہ دلیل پیش کرنا چاہتا ہے کہ 2019ء میں ہونے والے قتل کا اعتراف اس نے دباؤ کے تحت کیا۔
برینٹن ٹیرنٹ نے سزا سنائے جانے سے قبل دفاع کی پیش کش قبول نہیں کی تھی، برینٹن ٹیرنٹ کےوکیل کا کہنا ہے کہ اس کا مؤکل یہ سمجھتا ہے کہ ریمانڈ پر اس کے ساتھ غیرانسانی سلوک روا رکھا گیا۔