بھارت میں مخصوص مچھر کے کاٹنے سے پھیلنے والے زیکا وائرس کی وبا میں تیزی آگئی ہے۔
بھارتی محکمہ صحت کے مطابق شمالی ریاست اتر پردیش کے شہر کانپور میں 17 بچوں سمیت 89 افراد میں زیکا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
کانپور میں زیکا وائرس کا پہلا کیس 23 اکتوبر کو سامنے آیا تھا اور گزشتہ ہفتے کیسز میں تیزی آئی ہے۔
حالیہ سالوں میں متعدد بھارتی ریاستوں میں زیکا وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، لیکن اترپردیش میں پہلی مرتبہ زیکا وائرس کی وبا پھیلی ہے۔