• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا میں ٹک ٹاک پر بتایا گیا مدد کا اشارہ بچی کے کام آگیا


ٹک ٹاک سے مشہور ہونے والا مدد کا اشارہ کام آ گیا۔ امریکا میں اغوا ہونے والی لڑکی نے اس اشارے سے مدد کی خاموش اپیل کی۔  پولیس نے اغوا کار کو گرفتار کر کے 16 سالہ لڑکی کو بازیاب کروالیا۔

لڑکی کا کہنا ہے کہ اُس نے یہ اشارہ سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک میں دیکھا تھا۔

امریکی ریاست کینٹکی میں کار سوار نے آگے والی گاڑی میں بیٹھی لڑکی کو مدد کا اشارہ کرتے دیکھا اور پولیس کو کال کردی۔

پولیس نے آکر اغوا کار کو گرفتار کیا اور لڑکی کو بچا لیا۔

ٹک ٹاک کی وجہ سے ہاتھ کا یہ اشارہ دنیا بھر میں مدد کی اپیل کی علامت بن گیا ہے۔

تازہ ترین