کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلدیہ ٹاؤن سیکٹر 12 بی میں واقع مکان سے تعفن اٹھنے پر پڑوسیوں کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور گھر میں داخل ہوئی تو بستر پر خاتون کی تعفن زدہ لاش ، برابر میں ایک شخص بے ہوشی کی حالت میں پڑا تھا،پولیس نے متوفیہ کی لاش اور بے ہوش شخص کو سول اسپتال پہنچایا جہاں متوفیہ کی شناخت 35 سالہ فرزانہ کے نام سے ہوئی،پولیس کے مطابق اہل محل نے بتایا کہ مرد کا نام 48 سالہ شہزاد عرف لبھا ہے جو متوفیہ فرزانہ کا شوہر ہے، گھر سے گزشتہ چند روز سے نہ تو کوئی آواز آرہی تھی اور نہ ہی کسی کو باہر آتے جاتے دیکھا گیا ، میاں بیوی بے اولاد تھے۔