• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد: میٹرو کے واش روم سے بچی کی لاش برآمد، ورثاء کی تلاش


وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تھانہ رمنا کی حدود میں واقع میٹرو اسٹیشن کے واش روم سے 12 سال کی بچی کی لاش ملنے کے واقعے کا پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے، بچی کے ورثاء کی تلاش جاری ہے۔

پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیس نے بچی کے قتل کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کر لیا ہے۔

گزشتہ 30 گھنٹوں سے اسلام آباد پولیس مبینہ زیادتی کے بعد قتل کی جانے والی نامعلوم کمسن بچی کے ورثاء کی تلاش میں مصروف ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کے 3 رکنی میڈیکل بورڈ نے بچی کا پوسٹ مارٹم کیا تھا۔

پمز اسپتال کے حکام کا کہنا ہے کہ بچی کی موت گلا دبا کر دم گھٹنے سے واقع ہوئی۔

پمز اسپتال ذرائع کے مطابق پوسٹ مارٹم میں بچی کے ساتھ زیادتی ثابت ہوگئی ہے، جس کے جسم پر زخم اور خراشیں بھی ہیں، اس کی موت دم گھنٹے سے واقع ہوئی۔

میڈیکل بورڈ نے مقتولہ کا فارنزک ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے سیمپلز پنجاب سائنس فارنزک ایجنسی کو بھجوائے گئے ہیں۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن عطاء الرحمٰن کی سربراہی میں ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

تازہ ترین