• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے پاکستان کے جارح مزاج بیٹسمین آصف علی کو پلیئر آف دی منتھ قرار دے دیا ۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں افغانستان کے خلاف میچ میں آصف علی نے ایک اوور میں چار چھکے لگا کر پاکستان کو فتح دلائی تھی ، انہیں اکتوبر کے مہینے میں شاندار پرفارمنس پر پلیئر آف دی منتھ قرار دیا گیا ہے۔

آئی سی سی میں پلیئر آف دی منتھ کا فیصلہ پبلک ووٹنگ کے ذریعے ہوا۔

واضح رہے کہ آئی سی سی نے آصف علی کے علاوہ بنگلہ دیش کے شکیب الحسن اور نمیبیا کے ڈیوڈ ویسا کو بھی اس ایوارڈ کے لیے نامزد کیا تھا۔

آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کی تقرری کا طریقۂ کار کیا ہے؟

آئی سی سی میں پلیئر آف دی منتھ کا فیصلہ پبلک ووٹنگ کے ذریعے ہوتا ہے ، شائقین کرکٹ اپنے پسندیدہ کھلاڑی کو ووٹ دیتے ہیں، شائقین کرکٹ کے ووٹس کو دیکھتے ہوئے پینل پولنگ کے نتائج کا اعلان کرتا ہے۔

آئی سی سی نے 2021 کے شروع میں کھلاڑیوں کی بہترین کارکردگی کے پیش نظر نئے ایوارڈ متعارف کرائے تھے جن میں پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ بھی شامل تھا، یہ ایوارڈ مرد اور خواتین کرکٹرز کو دیا جاتا ہے۔

اس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم بھی پلیئر آف دی منتھ رہ چکے ہیں۔

تازہ ترین