کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر ) پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ تمام اکائیوں کو اتحاد ویکجہتی سے معیشت کو مستحکم بنانا ہوگا،اہلسنت کے کھوئے ہوئے تشخص کو بحال کرکے دم لینگے شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی، شہدائے نشترپارک عید میلاد مصطفی ؐ کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے چاروں صوبوں میں جلسے کئے جائینگے، جانثاران مصطفیؐ ٰکانفرنس میں حکمرانوں کو عوامی مسائل سے آگاہ کرینگے،تنظیمی عہدیداران جانثاران مصطفیؐ کانفرنس کی تیاریاں شروع کردیں،12دسمبر کو سکھر میں جنرل ورکرز اجلاس ہوگا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اجلاس میں سندھ کے صدرمولانا نور احمد قاسمی،نائب صدر محمد عمران سہروردی،جنرل سیکریٹری مولاناخالد حسن عطاری،صوبائی رہنما التماس صابر،مفتی محمد اشرف سکندری اور مرکزی رابطہ کمیٹی کے ارکان محمد آفتاب قادری،محمد طیب قادری بھی موجود تھے،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ فکر اقبال کو فروغ دے کر ہر قسم کی عصبیت کو ختم محبتوں اور اتحاد کو فروغ دیا جاسکتا ہے۔