کراچی(اسٹاف ر پو ر ٹر ) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمنٰ کی جانب سے کراچی سمیت سندھ بھر میں بلدیاتی انتخابات کے فوری انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان و چیف الیکشن کمشنر کو ارسال کیے گئے خط کا جواب موصول ہو گیا ہے،جس میں انہیں 10نومبر کو اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کی سماعت میں بطور فریق شریک ہونے اور اپنا موقف پیش کرنے کی دعوت دی گئی ہے،حافظ نعیم الرحمن ٰنے 16اکتوبر کو چیف الیکشن کمشنر کے نام خط ارسال کیا تھا ۔