کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سائوتھ نے اینکر مرید عباس قتل کیس کی سماعت 22 نومبر تک کے لئے ملتوی کردی، سماعت کے دوران ملزم عاطف زمان کو پیش نہیں کیا جاسکا،جیل حکام کے مطابق ملزم عاطف زمان کا اپینڈکس کا آپریشن ہے جسکی وجہ سے حاضری ممکن نہیں،کیس کی مدعی اور گواہ زارا عباس ،والد اور دیگر گواہ عدالت میں پیش ہوئے۔