• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ رخ خان کو بیٹے آریان کیلئے قابل اعتماد محافظ کی تلاش

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)سپر اسٹار شاہ رخ خان اور ان کی فیملی کے لیے گزشتہ ماہ کافی مشکل ثابت ہوا۔ منشیات کیس میں بیٹے آریان خان کی درخواست ضمانت 28 اکتوبر کو منظور ہوئی۔ شاہ رخ خان نے اپنے بیٹے آریان کو جیل سے نکالنے کی پوری کوشش کی اور اب شاہ رخ خان بیٹے کی حفاظت کے حوالہ سے سنجیدہ ہو گئے ہیں۔فیملی کے قریبی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ شاہ رخ کو جلد ہی اپنی فلموں کی شوٹنگ کے لیے شہر اور ملک سے باہر جانا پڑے گا۔ شاہ رخ خان کے ساتھ ان کے محافظ روی سنگھ بھی ہوں گے۔ روی سنگھ نے مشکل وقت میں آریان خان کی بہت مدد کی اور ان کی حفاظت کی ذمہ داری لی۔ روی کی غیر موجودگی میں شاہ رخ خاص طور پر کوئی ایسا قابل اعتماد شخص چاہتے ہیں جو آریان کی حفاظت کر سکے۔آریان خان کیس کی تحقیقات اب این سی بی کی ایک نئی ٹیم کر رہی ہے، ایسے میں انہیں پوچھ گچھ کے لیے بار بار این سی بی آفس بلایا جا رہا ہے۔ شاہ رخ خان کو اس بات کی فکر ہے کہ اگر آریان خان بغیر کسی محافظ کے این سی بی کے پاس جاتے ہیں تو اس سے کافی ہنگامہ ہو سکتا ہے۔آریان خان کروز ڈرگس کیس میں خراب صحت کا حوالہ دیتے ہوئے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق این سی بی کے ڈائریکٹر سمیر وانکھیڈے کی برطرفی کے بعد معاملے کی جانچ کر رہی خصوصی تفتیشی ٹیم (ایس آئی ٹی) نے 23 سالہ آریان سے میڈیکل رپورٹ پیش کرنے کے لئے کہا ہے۔مرکزی ایجنسی کے ذرائع نے بتایا کہ آریان کو پہلے ایس آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کیلئے طلب کیا گیا تھا، لیکن وہ کووڈ-19جیسی علامات کا حوالہ دیتے ہوئے پیش نہیں ہوئے۔ ڈی ڈی جی این سی بی سنجے سنگھ کی قیادت میں ایک نئی ٹیم نے کروز ڈرگز معاملے کو اپنے ہاتھ میں لیا۔

تازہ ترین