• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدنان سمیع خان نے پدما شری ایوارڈ اپنے والدین کے نام کردیا

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)نامور گلوکار اور موسیقار عدنان سمیع خان کو بھارت میں پدما شری ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔پاکستان سے تعلق رکھنے والے عدنان سمیع خان نے 2016 میں بھارتی شہریت حاصل کی تھی۔ جنوری میں پدما شری ایوارڈ کے لیے منتخب ہونے کے بعد عدنان سمیع کو کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔قوم پرست کانگریس پارٹی نے انہیں منتخب کیے جانے کو ’130 کروڑ بھارتیوں کی توہین‘ قرار دیا تھا۔اس وقت عدنان سمیع نے کہا تھا کہ مجھ پر تنقید کرنے والے معمولی سیاست دان ہیں۔ وہ یہ سب محض اس لیے کر رہے ہیں کہ ان کا سیاسی ایجنڈا ہے اور اس سب کا مجھ سے کوئی تعلق نہیں۔ میں کوئی سیاست دان نہیں بلکہ موسیقار ہوں۔‘کالی شیروانی میں اعزاز وصول کرنے والے عدنان سمیع نے کہا کہ بعض اوقات آپ کو اپنے جذبات کے اظہار کے لیے الفاظ نہیں ملتے۔’ میں حکومت کا اور لوگوں کا شکر گزار ہوں کیونکہ ان کے بغیر کچھ بھی ممکن نہیں۔‘ عدنان سمیع نے اعزاز اپنے والد اور والدہ کے نام کرتے ہوئے کہا ’یہ صرف اعزاز نہیں بلکہ ایک ذمہ داری ہے جس میں نبھانے کی مکمل کوشش کروں گا۔‘ان کے علاوہ فن کی دنیا سے اداکارہ کنگنا رناوت، فلم ساز کرن جوہر، ایکتا کپور اور مرحوم گلوکار ایس پی بالا سبرامنیم بھی ایوارڈ لینے والوں میں شامل تھے۔

تازہ ترین