• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عامر خان کے ڈانس کی ویڈیو پر مداحوں کا دلچسپ ردعمل

بالی ووڈ کے اسٹار اداکار عامر خان کی ستارے زمین پر کے گانے پر ڈانس کی ویڈیو وائرل ہوگئی، جس پر مداحوں نے دلچسپ ردعمل دیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 60 سالہ عامر خان نے فلم ستارے زمین کی کامیابی پر گھر میں پارٹی کا انعقاد کیا، جس میں ساتھی فنکاروں اور خصوصی بچوں نے شرکت کی۔

اس دوران اسٹار اداکار نے فلم کے گانوں پر ساتھی فنکاروں اور خصوصی بچوں کے ساتھ مل کر خوب ڈانس کیا، جسے مداحوں نے بے ساختہ اور خوشگوار قرار دیا ہے۔

فلم ستارے زمین پر آر ایس پرسنا نے ڈائریکٹ کی، جو 2007ء کی فلم تارے زمین پر سے متاثر ہوکر بنائی گئی تھی، عامر خان کی یہ فلم 122 کروڑ میں بنی اور اس نے دنیا بھر میں 267 کروڑ کمائے اور باکس آفس پر ہٹ ثابت ہوئی۔

عامر خان نے 2022ء کی لال سنگھ چڈھا کی ناکامی کے بعد ستارے زمین پر کے ذریعے بڑی اسکرین پر واپسی کی، اس کی کامیابی پر ایک تقریب میں اسٹار اداکار کے ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ۔

مداحوں نے اس ویڈیو پر ردعمل دیا کہ یہ بہت ہی خوبصورت ہے، ایک نے لکھا کتنے کیوں ہیں یار، ایک اور نے لکھا بہت پیارا لگ رہا ہے، جب لوگ ڈانس کے دوران ان کے بالوں کو چھو رہے ہیں۔

ایک مداح نے تبصرہ کیا لگتا ہے ہیئر بینڈ کے بارے میں تجسس تھا، یہ واقعی اچھے انسان ہوں گے کیونکہ خصوصی بچوں کے ساتھ آپ فیک نہیں ہوسکتے، وہ فوراً پہچان لیتے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید