پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا ہے کہ عالمی میلاد کانفرنس کے اخراجات سیلاب متاثرین کی مدد اور بحالی پر خرچ کیے جائیں گے۔
یہ بات انہوں نے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ پاکستان کے بیشتر اضلاع کے عوام سیلاب کی تباہ کاریوں کا شکار ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس سال عالمی میلاد کانفرنس ایوانِ اقبال لاہور میں کریں گے۔
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے یہ بھی کہا ہے کہ یہ وقت تنقید اور سیاست کا نہیں، مل کر سیلاب متاثرین کی مدد کرنے کا ہے۔