اسلام آباد (نمائندہ جنگ) عدالت عظمیٰ نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کی جانب سے ساتھی کلاس فیلو خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں اسٹوڈنٹ نادیہ اصغر (ایڈووکیٹ) کا پی ایچ ڈی پروگرام میں داخلہ منسوخ کرنے سے متعلق مقدمہ کی سماعت کے دوران کیس سے متعلق سارا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی ہے۔ جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں جسٹس سجاد علی شاہ اور جسٹس سید منصور علی شاہ پر مشتمل تین رکنی بینچ نے منگل کے روز کیس کی سماعت کی ، جسٹس عمر عطاء بندیال نے ریمارکس دیئے کہ پی ایچ ڈی پروگرام منسوخ کر کے بظاہر سخت سزا دی گئی ہے، یہ معاملہ اتنا سادہ نہیں لگتا۔