• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کالعدم TTP سے مذاکرات کا سوال انتہائی اہم ہے: مصطفیٰ نواز کھوکھر


پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی سےمذاکرات کا سوال بہت زیادہ عوامی اہمیت کا حامل ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیئے گئے ایک بیان میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر نے یہ بات کہی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ کوئی فرد یا حکومت یک طرفہ طور پر نہیں کر سکتی، ہمیں آئین کے آرٹیکل 48 (6) (7) کے تحت ریفرنڈم پر غور کرنا چاہیئے۔

مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا ہے کہ قوم کو ہاں یا نہ میں فیصلہ کرنے دیا جائے۔

ایک اور بیان میں انہوں نے سوال اٹھایا ہے کہ سانحہ اے پی ایس کے بعد سیاسی اور فوجی قیادت نے نیشنل ایکشن پلان تیار کیا، نیشنل ایکشن پلان پرکتنا عمل ہوا؟

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما حکومت کے یک طرفہ کیئے گئے فیصلے کی مخالفت کریں گے، کسی صورت میں دہشت گردوں اور ان کےمظالم کو معاف نہیں کریں گے۔

مصطفیٰ نواز کھوکھر کا یہ بھی کہنا ہے کہ 80 ہزار لوگوں کو شہید کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کرنا چاہیئے۔

تازہ ترین