• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ڈی ایم کا ورچوئل اجلاس 15نومبر کو ہوگا، حافظ حمد اللّٰہ


اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللّٰہ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا ورچوئل اجلاس 15 نومبر کو سہ پہر 3 بجے ہوگا۔

ایک بیان میں حافظ حمد اللّٰہ نے کہا کہ اجلاس کی صدارت پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان کریں گے۔

ترجمان کے مطابق اجلاس میں سابق وزیراعظم نواز شریف، قائد حزب اختلاف شہباز شریف، سردار اختر مینگل اور محمود اچکزئی ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوں گے۔

پی ڈی ایم ترجمان کے مطابق اجلاس میں آفتاب شیرپاؤ، ڈاکٹر عبدالمالک، پروفیسر ساجد میر، شاہ اویس نورانی بھی وڈیو لنک سے شریک ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے ورچوئل اجلاس میں حکومت مخالف مظاہروں پر مشاورت ہوگی اور آئندہ کی حکمت عملی کا فیصلہ ہوگا۔

پی ڈی ایم ترجمان نے مزید کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم)، انتخابی اصلاحات، نیب آرڈیننس اور دیگر امور پر بات ہوگی۔

اُن کا کہنا تھا کہ اجلاس میں اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل پر بھی مشاورت کی جائے گی۔

تازہ ترین