گلگت بلتستان کونسل کے انتخابات میں حکمران جماعت پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے میدان مار لیا۔
گلگت بلتستان کونسل کی 6 میں سے 4 نشستوں پر پی ٹی آئی اور اتحادی جماعت کے امیدواروں نے کامیابی حاصل کی، جبکہ مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی کو 1، 1 نشست ملی۔
گلگت بلتستان کونسل کی 6 نشستوں کے لیے پولنگ گلگت بلتستان اسمبلی ہال میں ہوئی، انتخابات میں کُل 10 امیدواروں نے حصہ لیا تھا۔
حکمراں جماعت پی ٹی آئی کے سید شبیہہ الحسنین، حشمت اللّٰہ خان اور عبدالرحمٰن جبکہ حکومتی اتحادی جماعت ایم ڈبلیو ایم کے احمد علی نے کامیابی حاصل کی۔
مسلم لیگ نون کے اقبال نصیر اور پیپلز پارٹی کے ایوب شاہ بھی انتخابات میں کامیاب قرار پائے۔
استور سے تعلق رکھنے والے سید شبیہ الحسنین اور حشمت اللّٰہ خان کی جیت کی خوشی میں علاقے میں جشن منایا گیا۔