پیپلز پارٹی کی مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات عاصمہ عالمگیر نے ڈپٹی کمشنر پشاور کی جانب سے بھیجا گیا خط پھاڑ دیا۔
پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران عاصمہ عالمگیر نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا یوم تاسیس 30 نومبر کو پشاور میں ہوگا، جس میں پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو شریک ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ یوم تاسیس کی تقریب کی اجازت کے لیے درخواست دی ہے، لگتا ہے کہ حکومت تقریب روکنے کی کوشش کرے گی۔
پی پی رہنما نے مزید کہا کہ درخواست کے باوجود تاحال انتظامیہ نے پیپلز پارٹی کو یوم تاسیس کی تقریب کے لئے اجازت نہیں دی۔
اُن کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر نے یوم تاسیس کی تقریب کی درخواست خط بھیجا ہے، جس میں پیپلز پارٹی سے متعلق سیکیورٹی خدشے کا ذکر ہے۔
دوران پریس کانفرنس عاصمہ عالمگیر نے ڈپٹی کمشنر کی جانب سے بھیجا گیا خط پھاڑ دیا۔