• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کم کارڈیشین کے گھر پر ڈکیتی کے ملزمان کا ٹرائل شروع

فرانس کی تاریخ کی سب سے بڑی ڈکیتی کی واردات کی سماعت شروع ہو گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ کارداشیئن پیرس میں ہونے والی اس ڈکیتی میں ملوث 12 ملزمان کے خلاف مقدمے کی سماعت کا حکم دو تفتیشی مجسٹریٹس نے دیا ہے۔

اس حوالے سے ذرائع نے جمعہ کو انکشاف کیا کہ اکتوبر 2016 میں مشہور ماڈل اور امریکن میڈیا پرسنالٹی کم کارڈیشین کے اپارٹمنٹ سے زیورات اور ہیرے لوٹنے کی واردات میں فرانس میں 12 افراد پر مقدمہ چلایا جائے گا۔

یاد رہے کہ یہ فرانس میں گزشتہ 20 برسوں میں کسی انفرادی شخص کے گھر پر ہونے والی ڈکیتی کی سب سے بڑی واردات تھی اور  تقریباً 60 لاکھ یورو (7 ملین ڈالر) کے زیورات انکے گھر سے لوٹے گئے تھے۔ یہ واردات اس وقت ہوئی تھی جب  کم کارڈیشین پیرس فیشن ویک کے دوران ایک پرتعیش رہائش گاہ پر مقیم تھیں۔

پیرس اور جنوبی فرانس سے چار ماہ بعد گرفتار کیے گئے۔ ان مشتبہ افراد میں عمر ایٹ کھڈاشے بھی شامل ہے، جسے "اولڈ عمر" کے نام سے جانا جاتا ہے، جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ اس گروہ کا سرغنہ ہے۔

تازہ ترین