• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم سب نے مل کر پولیو وائرس کا خاتمہ کرنا ہے، وزیر اعظم

اسلام آ باد ( نمائندہ جنگ ) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ موسم سرما میں پولیو کے پھیلاو کی شرح کم ہوتی ہے اور بچوں کی ایمیونائزیشن کے لیے یہی موزوں ترین وقت ہوتا ہے۔ہم سب نے مل کر پولیو وائرس کا خاتمہ کرنا ہے۔ گزشتہ روز قومی ٹاسک فورس برائے انسداد پولیو کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے انسداد پولیو کے موثر اقدامات پر صوبائی صحت کے محکموں اور ضلعی انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا۔اجلاس میں انسداد پولیو کے لیے دو سالہ نیشنل ایمرجنسی ایکشن پلان 23-2022کی منظور ی دی گئی۔ وزیر اعظم نےبین الاقوامی شراکت داروں کا مالی اور تکنیکی امداد پر شکریہ ادا کیا۔وزیر اعظم نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو پولیو کے خاتمے میں افغانستان کی بھی مدد کرنی چاہیئے تاکہ ہنگامی صورتحال سے بچا جا سکے۔ وزیر اعظم نے ہدایت دی کہ بچوں کے دیگر ایمیونائزیشن پروگرامز کو بھی انسداد پولیو مہم کے ساتھ چلایا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ کوریج حاصل کی جاسکے۔

تازہ ترین