• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زین ملک سے علیحدگی کے بعد جیجی حدید پہلی بار منظر عام پر

امریکی سپر ماڈل جیجی حدید کو ان کے پارٹنر اور برطانوی گلوکار زین ملک سے علیحدگی کے بعد پہلی بار منظر عام پر سنہرے بالوں میں دیکھا گیا۔

جیجی حدید کو اپنے پارٹنر زین ملک سے علیحدگی کے بعد پہلی بار منظر عام پر منگل کے روز نیو یارک میں دیکھا گیا ہے۔

جیجی لال رنگ کا جمپ سوٹ پہنے اپنی بہن اور امریکی ماڈل بیلا حدید کے ساتھ تھیں۔

تاہم، فوٹو گرافرز کے مشہور گروپ پاپرازی نے سپر ماڈل کو زین ملک سے علیحدگی کے بعد پہلی بار منظر عام پر پایا تو سب سے پہلے ان کے سنہرے بالوں پر غور کیا، کیونکہ اس سے پہلے جیجی کے بال سنہرے رنگ کے نہیں تھے۔

 جا رہا ہے کہ دونوں کی علیحدگی کی وجہ جیجی کی والدہ سے زین کا مبینہ تنازع بنی ہے۔

جیجی کی والدہ یولانڈا کے ساتھ زین ملک کی پنسلوینیا والے گھر میں شدید بحث ہوئی اور اس کے بعد زین اور جیجی کا بریک اَپ ہوگیا۔

تازہ ترین