• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی میں مخلوط حکومت کے قیام کا معاہدہ طے 63 سالہ اولاف شولز نئے چانسلر ہوں گے

برلن( نیوزڈیسک)جرمنی میں سینٹر لیفٹ جماعت سوشل ڈیموکریٹک پارٹی ایس پی ڈی، گرین پارٹی اور لبرل فری ڈیموکریٹس کے مابین اتحادی حکومت کے قیام کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ قریب دو ماہ قبل جرمنی میں عام انتخابات میں ایس پی ڈی کو چانسلر انجیلا میرکل کے قدامت پسند بلاک پر معمولی برتری حاصل ہوئی تھی۔ اتحادی حکومت کے قیام کے معاہدے کے تحت ایس پی ڈی کے 63سالہ اولاف شولز جرمنی کے نئے چانسلر ہوں گے۔ جرمنی میں اتحادی حکومت کا قیام ایک ایسے موقع پر ہو رہا ہے جب جرمنی کورونا وائرس کی چوتھی لہر سے نبرد آزما ہے۔
تازہ ترین