• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امارات میں ٹی 20 ورلڈ کپ کی 10 ہزار گھنٹے کی براہ راست کوریج، تمام ریکارڈز ٹوٹ گئے، آئی سی سی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)آئی سی سی کا کہنا ہے کہ امارات میں ٹی ٹوئینٹی ورلڈ کپ کی دس ہزار گھنٹے کی براہ راست کوریج کودنیا کے دو سوملکوں میں ریکارڈ ناظرین نے دیکھا اور تمام ریکارڈز ٹوٹ گئے۔ ٹورنامنٹ میں پاکستان بھارت میچ تاریخ میں سب سے زیادہ دیکھا جانے والا میچ رہا، اس سے قبل 2016کے ٹی ٹوئینٹی ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز بھارت کا سیمی فائنل سب سے زیادہ دیکھا گیا تھا۔ گزشتہ روز آئی سی سی اعلامیے کے مطابق آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2021نے میچ دیکھنےکے تمام ریکارڈ توڑ دئیے۔ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2021سے سب زیادہ دیکھے جانے والا ٹورنامنٹ بن گیا ہے۔ دو سو ممالک میں ٹی وی اور ڈیجئٹل پلیٹ فارم پر تقریبا دس ہزار گھنٹے کی براہ راست کوریج ہوئی جو سب سے زیاہ ہے ۔پاکستان بھارت آسٹریلیا انگلینڈ اور امریکہ میں ویور شپ میں اضافہ ہواہے۔

تازہ ترین