• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ اسمبلی، چانڈکا میڈیکل کالج کی طالبہ کی خودکشی کی تحقیقات کا مطالبہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ اسمبلی کا اجلاس جمعرات کو ڈپٹی اسپیکر ریحانہ لغاری کے زیر صدارت تقریبا ڈیڑھ گھنٹہ کی تاخیر سے شروع ہوا ۔ کارروائی کے آغاز میں ارکان کی بہت کم تعداد موجود تھی۔ارکان اسمبلی نے چانڈکا میڈیکلکالج لاڑکانہ کی طالبہ نوشین شاہ کی خودکشی کے واقعہ کی تحقیقات کا مطالبہ کیا، انہوں نے مہنگائی کے خاتمے ،پیٹرول نہ ملنے پر مشکلات کا شکار عوام کی مشکلات کی کمی،شہدائے محافظ ناموس رسالت کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی درخواست کی ،ایوان میں نسلہ ٹاور کے بے گھر مکینوں کے لئے صبر، ایم کیوایم پاکستان کے لاپتہ کارکنان کی بازیابی کی دعا کی گئی ۔ ایوان کی کارروائی کے دوران سالانہ آڈٹ رپورٹ برائے سال 2019-20ءایوان میں پیش کردی گئی جسے غور و خوض کے لئے پبلک اکاونٹس کمیٹی کے سپرد کردیا گیا۔ سندھ اسمبلی ، ایوان نے جمعرات کو سندھ فوڈ ترمیمی بل، ایجوکیشن سٹی ترمیمی بل اورسندھ مائنز اینڈ منرلز گورننس بل 2021ءکی منظوری دی ، اجلاس میں پارلیمانی امور اور انسانی حقوق پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ کی بھی منظوری دے گئی ، تفصیلات کے مطابق جمعرات کو اسمبلی اجلاس میں کئی ترمیمی بلوں کی منظوری دے دی جبکہ ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی محمد حسین کی ایک تحریک استحقاق کو خلاف ضابطہ قرار دیکر مسترد کردیا گیا۔

تازہ ترین